استاذالعلماء شیخ القرآن و الحدیث مفتی سراج الدین صاحبؒ کی بابت تعزیتی بیان

الحمد للہ رب العالمین والعاقبة للمتقین والصلوة والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ واصحابہ اجمعین اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ ۚ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ (سورت الرعد41)

کافی غم و افسوس کی خبر موصول ہوئی ہے کہ استاذالعلماء شیخ القرآن و الحدیث مفتی سراج الدین صاحب اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں ـ اناللہ وانا الیہ راجعون ـ

یقیناً قحط الرجال کے اس زمانے میں مفتی صاحب رحمہ اللہ کا وصال امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے جس کی تلافی نا ممکن ہے
حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے:
“موت العالم ثلمة في الإسلام لا يسدها شيء ما اختلف الليل والنهار”.
عالم کی موت اسلام کی عمارت میں ایسا شگاف ہے جسے کوئی چیز پر نہیں کر سکتی خواہ کتنے ہی شب و روز گزر جائیں
(جامع بیان العلم لابن عبدالبر)

اور ذکر کردہ آیت کریمہ میں اللہ فرماتے ہیں کہ…….( (أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا نَأْتِي الأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا)، )
اس آیت کی تفسیر میں عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
“خرابها بموت علمائها وأهل الخير منها”.
زمین پر بڑا نقصان علماء کی موت ہے ـ

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیے

محترم مفتی صاحب ایک حق پرست عالم دین کثیر علماء اور مجاہدین کے استاذ تھے ان جیسی شخصیات یقیناً صدیوں میں ہی پیدا ہوتی ہیں ـ

تحریک طالبان پاکستان حضرت شیخ صاحب رحمہ اللہ کے پسماندگان اور متعلقین کے غم میں برابر شریک ہے اور اس موقع پر اِن سے ان کلمات میں تعزیت فرماتی ہے کہ اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔ (بخاری ومسلم)
(ترجمہ) بیشک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا ہے جو اس نے عطا فرمایا اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے، لہٰذا تمہیں چاہئے کہ صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔

About umar

Check Also

ابومحمد شیخ خالد حقانی شہید رحمہ اللہ کے حوالے سے مفتی ابوذر عزام حفظہ اللہ کا تعزیتی بیان

ابومحمد شیخ خالد حقانی شہید رحمہ اللہ کے حوالے سے مفتی ابوذر عزام حفظہ اللہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے