انسان پر گناہوں کے بد اثرات(2)

انسان پر گناہوں کے بد اثرات(2)

2. رزق میں تنگی:
گناہوں کا ایک اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان کی روزی اور رزق میں تنگی آجاتی ہے۔حصولِ رزق اور فراخئ معاش کے لیے ترکِ گناہ سےبہتر کوئی چیز نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

﴿وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجعَل لَهُ مَخرَ‌جًا ٢ وَيَر‌زُقهُ مِن حَيثُ لا يَحتَسِبُ…٣﴾… سورة الطلاق

” جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اور گناہوں سے باز آ جاتا ہے،اللّٰہ اُس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گااور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدھر اُس کا گمان بھی نہ جاتا ہو۔”

سیدنا ثوبان سے فرمانِ نبویﷺ مروی ہے:

«إن العبد لیحرمه الرزق بالذنب یصیبه»

”بے شک بندہ اپنے گناہوں کی وجہ سے رزق سے محروم ہو جاتا ہے۔”

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتے ہیں:

﴿الشَّيطـٰنُ يَعِدُكُمُ الفَقرَ‌…٢٦٨﴾… سورة البقرة

”شیطان بلاشبہ تمہیں فقر کا وعدہ دیتا ہے…”

About umar

Check Also

انسان پر گناہوں کے بد اثرات 4

انسان پر گناہوں کے بد اثرات 4. مشکلات: کاموں میں دشواریاں پیدا ہوجاتی ہیں جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے